نیشنل ہائی وے اور پاکستان موٹروے پولیس کی جانب سے عوام کی ہمہ وقت سہولت کیلئے ہمسفر موبائل ایپلیکیشن کے بار ے میں آگاہی مہم کا انقعاد کیا گی

گجرات (سٹاف رپورٹر) نیشنل ہائی وے اور پاکستان موٹروے پولیس کی جانب سے عوام کی ہمہ وقت سہولت کیلئے ہمسفر موبائل ایپلیکیشن کے بار ے میں آگاہی مہم کا انقعاد کیا گیا جس میں شہریوں میں پمفلٹ ، ایپلیکیشن استعمال کرنے کی آگاہی دی گئی تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس بیٹ 8گجرات نے ڈی آئی جی نیشنل ہائی وے پاکستان موٹر وے پولیس محمد عالم شنواری کی ہدایت پر ڈی ایس پی میاں عبدالرزاق کی زیر نگرانی اس مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے اس ایپلیکیشن کا مقصد چوبیس گھنٹے دوران سفر کسی بھی ناگہانی آفات ، حادثات ، گاڑی خراب ہونے کی صورت میں آن لائن ایپلیکیشن کے ذریعے شہریوں کو فراہم کرنا ہے اس کے ساتھ ساتھ ایپلیکیشن سے شہریوں کو ہر لمحہ ریڈیو کی مدد سے ہر روڈ کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا جبکہ ڈی ایس پی میاں عبد الرزاق کی زیرنگرانی میں ایڈمن آفیسر شمریز اقبال اور انسپکٹر عشرت رشید نے گجرات، سرائے عالمگیر ،کھاریاں،لالہ موسیٰ کے گردونواح کے شہریوں میں آگاہی مہم کے پمفلٹ اور ایپلیکیشن کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی بتایا جبکہ شہریوں کا کہنا تھاکی موٹروے پولیس کا یہ ایک احسن اقدام ہے جس ہم بے فکری سے روڈ پر سفر سکے گئے موٹروے پولیس کے مطابق اس نئی ہمسفر ایپلیکیشن کی مدد سیعوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کیا جائے گا اور اس سے فری فلو آف ٹریفک کو یقینی بنایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More