نہتے کشمیریوں کی شہادت افسوس ناک عمل ہے

نہتے کشمیریوں کی شہادت افسوس ناک عمل ہے اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات کے صدر چوہدری شمشاد اللہ ملہی ایڈووکیٹ نے یوم یکجہتی کشمیر ڈے کے حوالے سے اپنے جاری ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے معاملہ کو سنجیدگی سے حال کرنے کی کوشش کرنی چاہئیں ،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں پر عمل درآمد کروایا جائے اور نہتے معصوم اور بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو روکا جائے اوربھارتی فوج کوکشمیری خطے سے نکالا جائے ۔پاکستان کی سیاسی قیادت مسئلہ کشمیر پر لفظی الفاظ کی بجائے عملی اقدامات کریں تاکہ کشمیریوں کو بھی آزادی کا حق ملے حکومتی قیادت مسئلہ کشمیرکیلئے حل کیلئے اگر مخلص ہوتی تو آج کشمیر اور پاکستان کی آزادی کا جشن ایک ساتھ ہوتا انہوں نے کہاکہ یہاں جو بھی حکمران آیا اپنی سیاست چمکانے کیلئے امریکہ م،یورپ اور انڈیا سمیت دشمن ممالک سے ذاتی فائدے حاصل کئے اور جانے کے بعد دوسری حکومتوں پر تنقید کے سوا کچھ نہیں آتا ۔اب تک لاکھوں بے گناہ مصوم بچے ،خواتین ،بزرگ ،نوجوان جام شہادت نوش کر چکے ہیں ان کا گناہ صرف یہ ہے کہ حکومتی اعوانوں اور عالمی برادری سے آزادی مانگ رہے تھے قیامت کے دن اقتدار کے مزے لینے والوں کا بھی حساب ہوگا صدر گجرات بار چوہدری شمشاد اللہ ملہی ایڈووکیٹ نے مزید کہاکہ انشاء اللہ تعالیٰ آنے والے وقت میں گجرات بار کی قیادت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اول صف میں نظر آئی گی اور نہتے کشمیریوں کی آزادی کیلئے 9فروری کو گجرات بار کے زیر اہتمام مرکزی تقریب میں کشمیریوں کی آزادی کیلئے ایک نئی لہر سے عالمی برادری تک یہ آواز گھونجے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(راجہ وقاص علی )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات کے سیکرٹری چوہدری عدنان صدیق ایڈووکیٹ نے یوم یکجہتی کشمیر ڈے کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ گجرات بار کے زیر اہتمام مرکزی تقریب آزادی کشمیرکو ایک نئی کرن کی طرف گامزن کریں گی،کشمیریوں کی آزادی کیلئے سیاست چمکانے والوں کو عملی اقدامات کرنے ہوگے ۔بے گناہ کشمیریوں کی شہادت پر عالمی برادری کا کئی برسوں سے خاموش رہنا لمحہ فکریہ ہیں انہوں نے کہاکہ گجرات بار انسانی حقوق کی آواز بلند کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کے صفہ اول پر ہیں۔بے گناہ کشمیریوں پر مظالم کو روکنے کیلئے عالمی برادری اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل کروانے میں اپنا قرادار ادا کریں اور بھارتی فوج کو کشمیری خطہ سے نکا جائے 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More