کینسر سے بچاؤں کے عالمی دن کے

کینسر سے بچاؤں کے عالمی دن کے موقع پر میجر شبیر شریف ہسپتال کنجاہ میں ایم ایس ڈاکٹر اظہر احسان بٹ کی قیادت میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا ، جس میں ہسپتال کے تمام ڈاکٹرز ، سٹاف نے شرکت کی، اس واک کا مقصد عوام الناس میں اس خطرناک اور جان لیوا مرض سے آگاہی اور اس سے بچاؤ کے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا،اس موقع پر ڈاکٹر اظہر احسان بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہ عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہونے والی اموات کی دوسری بڑی وجہ کینسر ہے ، سال2018ء میں 96لاکھ افراد کینسرکے باعث اپنی زندگی کی بازی ہار گئے، کینسر کے عالمی دن کو منانے کا مقصد اس مرض کی علامات ، تشخیص ، احتیاطی تدابیر اور علاج سے عوام کو اگاہی فراہم کرنا ہے کیونکہ بروقت تشخیص موثر علاج ، احتیاطی تدابیر اور علاج سے اس مرض سے بچاؤ ممکن ہے ،ڈاکٹر شہزاد نے بھی اس موقع پر کہاکہ ہم روز مرہ زندگی میں اپنا طرز زندگی تبدیل کر کے اور محتاط رویہ اپنا کر کینسر اور ایسے ہی دوسرے موذی امراض سے بچ سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کینسر کی بڑی وجوہات میں شراب نوشی، تمباکو نوشی، پان، سگریٹ، چھالیہ، انرجی ڈرنکس، اور غیر متوازن خوراک اور سہل طرز زندگی ہے ۔ روزانہ کی بنیاد پر ورزش اور چہل قدمی کا معمول، تمباکو اور ہر قسم کے نشے سے پرہیز ، تابکار شعاعوں اور ما حولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے چند سادہ اصول اپنا کر ہی کینسر جیسے موذی مرض کے لاحق ہونے کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے اگر احتیاطی تدابیر نہ کی جائیں تو کینسر سے موت واقع ہو سکتی ہے ، اس واک میں ڈاکٹر خورشید احمد، ڈاکٹر عامر اعجاز اور دیگر نے شرکت کی۔ 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More