ہم FBR کے کمشنر اور ان کی ٹیم کی معطلی کے موقف پر قائم ہیں

گجرات( افتخار احمد رانا )ہم FBR کے کمشنر اور ان کی ٹیم کی معطلی کے موقف پر قائم ہیں ۔گورنمنٹ کی طبی سہولیات کے فقدان کا 60 سے 70 فی صد بوجھ پرائیویٹ ہسپتالوں نے اٹھا رکھا ہے عوام کو وہ تمام جدید طبی سہولیات مہیا کر رہیں ہیں جن کو وہ سرکاری ہسپتالوں میں تلاش کرتی ہے۔ہم حکومت کے معاشرتی مسائل کم کرنے میں حصہ دار ہیں کیونکہ ہم صرف طبی سہولیات مہیا نہیں کر رہے بلکہ لوگوں کو ملازمت کی مد میں روزگار بھی مہیا کر رہیں ہیں۔ہم معاشرے کی مہذب کمیونٹی ہیں اور ریاستی اداروں کا احترام کرتے ہیں مگر ریاستی اداروں میں کمشنرFBR جیسے قانون شکن اور غنڈہ گردی کرنے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کر یں گئے۔ان خیالات کا اظہار سرجن ڈاکٹر مقصود زاہد صدر PMA ڈسٹرکٹ گجرات ،ڈاکٹر زاہد ظہیر سابق صدر PMA ڈسٹرکٹ گجرات نے گجرات چیمبر آف کامرس کے منعقد مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ اگر لاقانونیت کا مظاہرہ کرنے والے کمشنر ایف بی آر ارو قانون کی دھجیاں بکھیرنے والی ان کی ٹیم کو فوری معطل نہ کیا گیا تو ہم سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی کے علاوہ تمام سہولیات بند کر دیں گئے اور تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کو تالے لگا دیں گئے ہم اپنے موقف پر ڈٹیں ہیں اور مطالبات کی منظوری تک قائم رہیں گئے۔ہم نہ ٹیکس چور ہیں اور نہ کسی کو اپنے ٹیکس کے پیسوں میں حصے ڈالنے دیں گئے اور نہ چوری کرنے دیں گئے ۔ہمیںFBR کے قانون سے کوئی اختلاف نہیں وہ جب چاہیں اپنا محکمانہ کام کریں مگر جس فلمی انداز سے انھوں نے لا قانونیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انھوں نے گجرات ہسپتال بھمبر روڈ اور ڈاکٹرز ہسپتال جیل چوک میں کاروائی کی ہے اور ہماری سالوں کی کمائی عزت کا جنازہ نکالا ہے وہ ہم برداشت نہیں کر سکتے ۔ہسپتالوں میں نہ توہم ہیرون بیچ رہے ہیں اور نہ ہی کوئی ناجائز کام کر رہے ہیں جو ان کا یہ حکم مانے کہ ٹیکس کا تین لاکھ جمع کروا دو اور پانچ لاکھ ہماری تجوری کے لیے بھیج دو ۔انسان دولت عزت کمانے کے لیے کبھی کماتا ہے نہ کہ بھیڑ بکریوں کی طرح ان جیسے قصائیوں کے آگے لیٹنے کے لیے انھوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو آئندہ جمعرات سے ہم اپنے ہسپتال بند کر کے مجبورا احتجاج پر ہوں گئے۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( افتخار احمد رانا )گجرات ہسپتال بھمبر روڈ اور ڈاکٹرز ہسپتال جیل چوک کے ڈاکٹرز اور زیر علاج مریضوں کے ساتھ FBR کے کمشنر اور ان کی ٹیم کی غنڈہ گردی ہرگز برداشت نہیں کریں گئے۔دیئے گئے الٹی میٹم میں PMA ڈسٹرکٹ کے مطالبات نہ مانے گئے تو ہسپتالوں کی تالا بندی کے بعد تاریخی احتجاج ہوگا۔ حکومت FBR کے غنڈوں کو اپنے اور ہمارے درمیان سے ختم کرے اور ہم سے بذریعہ بینک رسید جدید طریقے سے ٹیکس وصول کر ے لیکن جب تک یہ غنڈہ عناصر قانون کی دھجیاں آڑاتے رہیں گئے معاشرے میں اس طرح کے مسائل پیدا ہوتے رہیں گئے جن سے ہم آج دوچار ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد افضل چوہدری سنئیر نائب صدر PMA ڈسٹرکٹ گجرات و ممبر ایکشن کمیٹی PMA ڈسٹرکٹ ،ڈاکٹر سید طلعت شاہ ممبر ایکشن کمیٹی PMA ڈسٹرکٹ اور ڈاکٹر فاروق چوہدری چیف ڈینٹل سرجن و ممبر ایکشن کمیٹی PMA ڈسٹرکٹ نے گجرات چیمبر آف کامرس کے مختلف کمینٹیوں سے منعقد اجلاس سے کیا۔انھوں نے کہا کہ موجودہ کمشنر FBRنے اپنی ماضی کی غلطیوں کو دہرا رہا ہے جن سے اس نے کچھ نہیں سیکھا اور اسی طرح کی کاروائیوں کی بنا پر موصوف کو گجرات سے ٹرانسفر کیا گیا تھا۔ہم FBR کے عملے کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ گجرات کے ڈاکٹر نہ کبھی جھکیں ہیں اور اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبراہیں گئے۔PMA ڈسٹرکٹ کے صدر کی قیادت میں گجرات کی ڈاکٹر کمیونٹی متحد ہے جس کے اتحاد کا نظارہ سب دیکھیں گئے جب مطالبات کی نامنظوری پر گجرات کے ان ہسپتالوں کی تالا بندی ہو جائے گئی جو گجرات کے باسیوں کو ستر فی صد سروسز مہیا کر رہیں ہیں۔انھوں نے کہا کہ FBR جب چاہے ہمارے کسی بھی ڈاکٹر کو طلب کرے لیکن اس طرح کا ہتک آمیز اور غیر انسانی رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More