پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا ہے

26

گجرات ( پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے ابھی اپنا کام جاری رکھیں گے انہیں فی الحال ختم نہیں کیاجارہا ان خیالات کااظہارانہوں نے الیکٹرانک میڈیا کے صدر سید نوید حسین شاہ ، جنرل سیکرٹری سید اظہر جھنگی کی قیادت میں مبارکباد دینے کیلئے آنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں عبدالستار مرزا ، سیدعاصم رضا سید ، نواز ش علی نوازش ،سید عابد شاہ، عامر بیگ مرزا ، انجم شہزاد ، فرحان مرزا ،رانا شہزاد ،مرزا شاکر بیگ ،شہر یار احمد ، عبدالسلام مرز، حکیم شہباز ا دیگر موجود تھے ضلعی انتظامیہ کے تمام آفیسران کو واضح کر دیا ہے کہ وہ ہر کام میں میرٹ یقینی بنائیں تاکہ غلط کو غلط اور صیح کو صیح کہا جاسکے میں شہر کی بہتری اور امن کا خواہاں ہوں چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ میری پہلی ترجیح سیوریج ، صفائی اور صاف پانی کی فراہمی شہر کو یقینی بنانا ہے آئندہ بجٹ میں سیوریج کا منصوبہ سرفہرست ہوگا تاکہ لوگوں کو دیرینہ مسئلہ سے نجات مل سکے جس کے بعد مزید کئی میگا پراجیکٹ بھی زیر غور ہیں چوہدری براردران کیساتھ ملکر شہر کو تعمیر و ترقی کے حوالے سے مثالی بنایا جائے گا میں ایسا کوئی بلند و بانگ دعویٰ نہیں کرونگا جو وفا نہ کرسکوں وہی وعدے اور اعلانات کرونگا جنہیں پورا کروا سکوں انہوں نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں سے ہونے والے ترقیاتی کاموں کی عوام خود ہی نگرانی کریں گے تمام محکموں کو واضح کر دیا گیا ہے کہ ترقیاتی کاموں میں کرپشن اور کمیشن نہیں چلے گی جو فنڈز گجرات آئیں گے اور ترقیاتی کام ہوں گے ان کی مانیٹرنگ ہو گی گجرات میں کسی کو تجاوزات آپریشن روکنے کی ہدایات نہیں دیں ایسی باتیں منسوب کرنا غلط ہے اگر کسی نے ناجائز تجاوزات کی ہیں تو میونسپل کارپوریشن سمیت تمام محکمے اپنے فرائض سرا نجام دینے میں آزاد ہیں عوام کو بھی ایسے کاموں کی نشاندہی کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری بن جانے پرسیاسی مخالفین کوجہاں چپ لگ گئی وہاں تمام سیاسی جماعتوں پر واضح ہو چکاہے کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خاں اپنے نمائندوں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں عمران خان کا وژن نیا پاکستان ہے اور انشا اللہ تعالیٰ تبدیلی کے آثار لوگو ں کو نظر آئیں گے انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ نمائندگان میرے دوست و بازو ہیں انشاء اللہ انہیں ساتھ لیکر چلوں گا وہ بھی مسائل اور کمی کوتاہیوں کی نشاندہی کریں جنہیں حل کروایاجائیگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More