PMA ڈسٹرکٹ گجرات کا ہنگامی اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا

گجرات( افتخار احمد رانا ) PMA ڈسٹرکٹ گجرات کا ہنگامی اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں ضلع بھر کے پرائیویٹ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز،سرکاری ہسپتالوں ہسپتالوں کے آفیسر ڈاکٹرز اور ڈاکٹرز کمیونٹی کی دیگر ذیلی تنظیموں کے عہدیداران ڈاکٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری PMA ڈسٹرکٹ گجرات چوہدری محمدعباس گلیانہ نے سرانجام دیئے اجلاس کا آغاز ڈاکٹر چوہدری امتیاز احمد نے تلاوت پاک سے کیا اجلاس میں موجود تمام ڈاکٹر نے گجرات ہسپتال بھمبر روڈ اور ڈاکٹرز ہسپتال جیل چوک پر FBR کے عملہ کی پولیس پارٹی کے ہمراہ غیر قانونی اور غیر اخلاقی طریقہ کاروائی کی بھر پور مذمت کی۔ اجلاس سے ڈاکٹرحیدر اسد اللہ ملک،ڈاکٹرامین گل ،ڈاکٹر فاروق چوہدری سابق صدر PMA ڈسٹرکٹ گجرات،ڈاکٹرسرجن محمد اکرام صدر PMA ڈسٹرکٹ گجرات، ڈاکٹرعبدالقیوم سابق نائب صدر PMA پنجاب،پروفیسر ڈاکٹر محفوظ احمد،ڈاکٹر ہمایوں برلاس،ڈاکٹر اعجاز بشیر ،ڈاکٹر آفتاب احمد خاں و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی اس طرح کی کاروائی کا مقصد ڈاکٹر کمیونٹی میں خوف پھیلانا اور وائٹ کوٹ کے وقار کو پامال کرنا گجرات ہے۔FBR کے اسطرح کے ہتک آمیز رویے کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ ڈاکٹر کمیونٹی گورنمنٹ کو بھاری ٹیکس ادا کر رہی ہے جس میں کبھی کوتاہی نہیں کی ۔انھوں نے کہا کہ کمیونٹی میں موجود ڈاکٹرز سو فی صد ٹیکس ادا کرتے ہیں کبھی ٹیکس ادا کرنے میں کوتاہی نہیں کی ہے۔ ایف بی آر کی اسطرح کی کاروائیوں سے محسوس ہو رہا ہے کہ وہ گجرات کے ڈاکٹرز کو بے جا نشانہ بنانے کی کوشش کر رہیں ہیں اور اس کا موجودہ عملہ اپنے ذاتی مفادات حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔انھوں نے کہا ایف بی آرکو اگر کوئی کاروائی کرنی مطلوب ہے تو وہ ہمیں نوٹس جاری کرے ۔اگر کوئی ڈاکٹر یا ہسپتال عملہ ان کے ساتھ تعاون نہ کریں تو وہ جیسا چاہیں رویہ اختیار کریں مگر اسطر ح کی کاروائی کہ ایف بی آر عملہ ہمراہ پولیس کسی بھی ہسپتال میں داخل ہو ارو ریکارڈ کی مد میں زیر علاج مریضوں کی فائلیں ساتھ لے جائے اور ڈاکٹر اور عملے سمیت مریضوں کو حراساں کرنا شروع کر دے جیسا کہ بالا ہسپتالوں میں دوران کا روائی طریقہ اپنایا گیا ہم سب اس اسطرح کے غیر آئینی اور غیر قانونی طریقہ واردات کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔اجلاس کے اختتام پرPMA ڈسٹرکٹ گجرات کی ایکشن کمیٹی نے اپنے مطالبات جن میں کمشنر FBR اور چھاپہ مار ٹیم کی فوری معطلی کا مطالبہ،FBR کا متعلقہ کاروائی سے متعلق میڈیا میں تردیدی بیان اور آئندہ FBR کی طرف سے اس طرح کی غندہ گردی کا لاقانونیت کا مظاہرہ نہ کرنے کی یقین دہانی کا مطالبہ شامل ہیں۔اجلاس کے شرکاء نے PMA ڈسٹرکٹ گجرات کے صدر،جنرل سیکرٹری اور ایکشن کمیٹی کے ممبران کو یقین دلایاکہ وہ جو بھی فیصلہ کریں گئے ہم اس کی تائید کریں گئے اور ان کی ایک کال پراپنی تمام سروسزتب تک مہیا نہیں کریں گئے جب تک PMA انھیں نہیں کہتی۔

گجرات( افتخار احمد رانا ) گجرات ہسپتال بھمبر روڈ اور ڈاکٹرز ہسپتال جیل چوک میںFBR کے عملہ کی پولیس پارٹی کے ہمراہ غیر قانونی اور غیر اخلاقی طریقہ سے کی جانے والی کاروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اپنی ڈاکٹرز کمیونٹی کو یقین دہانی کرواتے ہیں کہ وہ ہر قدم ان کے شانہ بشانہ ہیں ۔ ہم سب ڈاکٹر متحد ہیں اور اسطرح کے بے ہودہ کام کو برداشت نہیں کریں گئے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عابد محمود غوری ایم ایس عزیز بھٹی ٹیچنگ ہسپتال،ڈاکٹر زاہد تنویر CEOمحکمہ ہیلتھ،ڈاکٹر مہندی خاںMSٹی ایچ کیو سرائے عالمگیر،ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ MSٹراما سینٹر لالہ موسیٰ،ڈاکٹر بلال بن طارق MSٹی ایچ کیو کھاریاں ودیگر نے PMA ڈسٹرکٹ گجرات کے ہنگامی اجلاس میں موجود ڈاکٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا ہم سب پہلے ڈاکٹرز ہیں پھر انتظامیہ ہماری ڈاکٹر کمیونٹی ہی ہماری پہچان ہے اور ہم ہر طرح سے اپنی ڈاکٹر کمیونٹی کے ساتھ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( افتخار احمد رانا )گجرات ہسپتال بھمبر روڈ اور ڈاکٹرز ہسپتال جیل چوک میںFBR کے عملہ کی غنڈہ گردی اور لاقانونیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور زیر علاج مریضوں کے ساتھ غیر انسانی رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور بھر پور مطالبہ کرتے ہیں کہ کمشنر ایف بی آر ارو اس قانون کی دھجیاں بکھیرنے والی ٹیم کو فوری معطل کیا جائے ۔تمام ڈاکٹرز متحد ہیں اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر احتشام الحق صدر YDA گجرات ،ڈاکٹر عبدالستار راجپوت چئیرمینPIMA ،ڈاکٹر احمد سجاد منہاس صدرPMAسٹی گجرات،ڈاکٹر محمد رفیع صدر ڈاکٹرز ڈیموکریٹکس گروپ اور صدرPHA نے PMA ڈسٹرکٹ گجرات کے ہنگامی اجلاس میں موجود ڈاکٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کو آسان شکار سمجھ کر تنگ کرنے کے طریقے تلاش کیے جاتے ہیں۔نہ تو ڈاکٹر ٹیکس چور ہیں اور نہ انھوں نے ریاستی اداروں سے کوئی ناجائز مطالبات کیے ہیں ہمیشہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گئے۔نہ پہلے غنڈہ گردی کرنے والوں کے سامنے جھکیں ہیں نہ آئندہ جھکیں گئے اگر اعلیٰ آفسران نے FBRکی اس ہتک آمیز کاروائی میں ملوث کمشنر اور اہلکاروں کا نوٹس لیتے ہوئے انھیں معطل نہ کیا تو دمادم مست قلندر ہو گا اور اس ہرتال میں جتنے مریض متاتر ہوں گے اس کی ذمہ دار FBR ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More