ایف بی آر حکام نے ہسپتالوں ‘ریسٹورنٹوں اور بیوٹی پارلروں پر چھاپوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ ٹیکس چور ہیں

گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایف بی آر حکام نے ہسپتالوں ‘ریسٹورنٹوں اور بیوٹی پارلروں پر چھاپوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ ٹیکس چور ہیں رجسٹرڈ پر کمپیوٹر اور دیگر فائلز پر یہ جعلی اعدادوشمار انٹر کرتے ہیں جبکہ اصل ریکارڈ یہ الگ سے رکھتے ہیں آمدن ایک ڈائری پر کچی پنسل سے لکھتے ہیں جس پارٹی کا یہ بل جتنا کم بناتے ہیں اس پر ٹیکس بھی اس شرح سے کم دینا پڑتا ہے یہ اخراجات زیادہ اور آمدن اس سے تھوڑی زیادہ دکھاتے ہیں ایف بی آر حکام کا مزید کہنا ہے کہ اگر یہ لوگ ٹیکس نہیں بچاتے تو شور کیوں مچارہے ہیں ہم کو ہسپتالو ں ہوٹلوں اور بیوٹی پارلر کے اندر کام کرنے والے افراد نے ثبوت دئیے ہیں اور ہم کافی عرصہ سے ان پر نظر رکھے ہوئے تھے سالانہ کروڑوں روپے کمانے والے شور کررہے ہیں اگر صرف پانچ یا دس سال کا حساب نکالا جائے تو کروڑوں روپے ان لوگوں کو دینے پڑ جائینگے پارٹیوں سے رقم زیادہ وصول کرکے کم انٹریاں کرنا انکا معمول ہے مختلف اداروں سے خالی بل لیکر اپنی مرضی سے ان کو پر کرتے ہیں ہم نے حکومت کی طرف سے ملنے والے اختیارات استعمال کیے ہیں کسی کو ہراساں نہیں کیا حراست میں نہیں لیا اور نہ ہی کوئی گرفتاری کی ہے ہم کو بلیک میل نہ کیا جائے اور نہ ہی ہم ایسے ہتھکنڈوں سے مرغوب ہونگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More