فاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ زداری اور نواز کمپنی ملک خزانہ کی کھڑکیاں تک نکال کر لے گئے ہیں

22

 

گجرات(انور شیخ سے ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ زداری اور نواز کمپنی ملک خزانہ کی کھڑکیاں تک نکال کر لے گئے ہیں اور اب یہ لوگ بزدل ہو چکے ہیں ان کی ساری حکمت عملی پی اے سی میں آنے کے لیے ہے اب ان کو نہ ڈیل ملے گی اور نہ ڈھیل ملے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گجرات ریلوے اسٹیشن پر کلین اینڈ گرین پاکستان ریلوے کی مہم کے دوران خطاب کرتے ہو ئے کیا،اس موقع پر ریلوے کے آفسران کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیات بھی موجود تھی ،شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسی سال پاکستان میں 20نئی ٹرینیں چلائی جائیں گے اور جن کا تمام حساب شٰیخ ہاروں کے پاس ہے ان 20نئی ٹرنیوں میں 9ٹرینیں گجرات سے چلائی جائیں گے تاکہ ملک بھر میں ریلوے کے سفر میں آسانی ہو سکے ،انہون نے کہا کہ یہ لوگ جب بھی جیل جاتے ہیں تو ان کو نانی یاد آجاتی ہے کھبی ان کے پھٹے چڑھ جاتے ہیں کھبی ان کو موچ آجاتی ہے تاکہ ان کی صمانت آسانی کے ساتھ ہو سکے شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ان چوروں کے خلاف جو کام شروع کیا ہے میں انشاء اللہ ان کیساتھ سائے کی طرح کھڑا ہو ں اور ان سے لوٹی ہوئی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی ،شیخ رشید احمد کی گجرات آمد سے قبل گجرات ریلوے اسٹیشن کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا تھا اور ریلوے اسٹیشن پر قیمتی پودے بھی رکھے گئے تھے۔اور ریلوے اسٹیشن کو رنگ وروغن بھی کیا گیا تھا،اور چونا بھی لگایا گیا تھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(انور شیخ سے ) گجرات جیل چو ک سے لے کر سروس موڑ اور سروس موڑ سے لے کر جی روڈ تک محکمہ سوئی گیس کی جانب سے ڈالی جانے والی گیس کی لا ئن کے دوران کاٹی گئی سڑک کی تعمیر میں ٹھیکیدار ناقص مٹریل کا استعمال کرکے حکومتی خزانہ کو لاکھوں روپے کانقصان پہنچا رہا ہے ،اس سلسلہ میں ضلعی حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ،مذکورہ ٹھکیدار نے سڑک کی بھروائی سے قبل سڑک کے نیچے کوئی ٹھوس مٹریل استعمال نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے سڑک جگہ جگہ سے بیٹھ گئی ہے ،ٹھیکیدار نے صر ف سڑک پر بجر ڈال کر کام شروع کر رکھا ہے گجرات کے عوامی حلقوں نے ڈسڑکٹ چےئر مین اور ڈی سی گجرات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(انور شیخ سے )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی گجرات آمد کے موقع پر گجرات میو نسپل کارپوریشن کی جانب سے صفائی کے نظام کو بہتر بنایا گیا تھا پورے ریلوے اسٹیشن کی دونوں اطراف کی صفائی اور ستھرائی کی گئی تھی اور ریلوے ٹریک کے درمیان بھی کورا کر کٹ کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کے نظام کو بہتر بنایا گیا تھا ،جبکہ ریلوے اسٹیشن کو دونوں جانب سے خوبصورت اور رنگا رنگ پودوں کے ساتھ سجایا گیا تھا ۔تاہم وفاقی شیخ رشید احمد کے واپس جاتے ہی وہ قیمتی پودے واپس نرسریوں میں بھیج دئیے گئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(انور شیخ سے )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی گجرات آمد کے موقع پر گجرات ریلوے اسٹیشن کو رنگ و روغن کیا گیا تھا اور پورے ریلوے اسٹیشن پر گند گی کو چھپانے کے لیے ہر طرف چونا پھینکا گیا تھا جبکہ مسافروں اور لوگوں کے بیٹھنے کا کوئی خاطرخواہ بندوبست نہ کیا گیا تھا لوگ کئی گھنٹے شیخ رشید احمد کا انتظار کر کے چلے گئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More