ایم پی اے چوہدری سلیم سرور جوڑا کو صوبائی پارلیمانی سیکرٹری منتخب ہونے پر پھولوں کا گلدستہ پیش

19

 

گجرات(مشتاق مغل سے ) یوسی8 پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ناصر محمود کھوکھر کی قیادت میں اتفاق گروپ ،پی ٹی آئی ممبران حاجی افضال ،مرزا تصدق ،حاجی منظور حسین انصاری ،حاجی افضل آف کویت ،ملک طاہر محمود ،مرزا ریئس احمد ،مصطفی انصاری ،امانت علی نے ایم پی اے چوہدری سلیم سرور جوڑا کو صوبائی پارلیمانی سیکرٹری منتخب ہونے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے مبارکباد پیش کی ۔اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری سلیم سرور جوڑا کا صوبائی پارلیمانی سیکرٹری منتخب ہونا گجرات کے عوام کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے ۔ گجرات میں اب تعمیر و ترقی کے لحاظ سے مثالی تبدیلی نظر آئے گی ۔ اس موقع پر ناصر محمود کھوکھر نے یوسی 8وارڈ نمبر 2میں پیش آنے والے مختلف مسائل سے چوہدری سلیم سرور جوڑا کو آگاہ کیا ۔چوہدری سلیم سرور جوڑا نے ان مسائل کو فوری حل کروانے کی مکمل یقین دہانی دلائی ۔ اور چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ وہ لوگوں کی زیادہ سے زیادہ خدمات کر کے نمایاں تبدیلی لائیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More