سینئر نائب صدر PTIسینٹرل پنجاب چوہدری محمد الیاس نے آج5فروری یو م یکجہتی

 

سرائے عالمگیر (ملک احسان الٰہی صابری )سینئر نائب صدر PTIسینٹرل پنجاب چوہدری محمد الیاس نے آج5فروری یو م یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی حکومت کا ظلم و تشدد اور بر بریت آخری سانس لے رہی ہے، انشاء اللہ کشمیر عوام آزادی کی منزل کے قریب پہنچ چکے ہیں دنیا میں آزادی کی تحریکیں جب کامیاب اور منزل کے قریب پہنچتی ہیں تو حریت کے دشمن ان میں پھوٹ ڈال دیتے ہیں جس سے قریب آئی ہوئی منزل ایک بار پھر کچھ دیر کیلئے ان سے دور ہو جاتی ہے ہمارا فرض ہے کہ اپنی شہ رگ کو آزاد کروانے کیلئے ان کی اخلاقی ،مالی اور سفارتی مدد کر تے رہیں انھوں نے مزید کہا کہ انہیں تنہا مت چھوڑا جائے ورنہ تاریخ ہمیں معاف نہیں کر ئے گی،بھارتی حکومت کا بد ترین سے بد ترین ظلم و جبر بھی کشمیریوں کے حوصلے اور عزم کو شکست دینے میں ناکام ثابت ہو ا ہے،کشمیریوں کی ہمت،جرات ،جذبہ اور جنون اسی طرح برقرار رہا اور ہے جیسے پہلے روز تھا،پاکستانی عوام کے دل کشمیری عوام کے دلوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں انشاء اللہ بہت جلد ان کو آزادی ملے گی۔ 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More